پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے 3 علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پوٹھوہار، مری اور ڈی جی خان ڈویژن میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں ریسیکو سروس کے لیے رسپانس ٹائم میں پہنچنے میں مشکل پیش آتی ہے اس لیے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس سروس کے لیے دو ہیلی کاپٹر خریدنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنڈی ڈویژن اور ڈی جی خان ڈویژن میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر پنڈی ڈویژن اور دوسرا ڈی جی خان ڈویژن کے علاقوں میں ائیر ایمبولینس کے لیے استمعال ہو گا، اس ضمن میں درکار چیزوں کی خریداری کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں تمام امور کا جائزہ لے لیا گیا ہے۔