مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی دلہن عائشہ سیف کی تصاویر منظر عام پرآگئیں۔
جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہا اور دلہن نے نکاح نامے پر دستخط کردیے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔
پاکستان سے مریم نواز بیٹے کی نکاح کی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں۔ دوسری جانب ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ یہ صرف نکاح کی تقریب ہے۔