لاہور میں ٹک ٹاکر سے دست درازی کے الزام میں مزید 34 ملزمان گرفتار

لاہور میں یوم آزادی والے روز گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کرنے والے مزید 34 ملزمان کو جنوبی پنجاب سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 126 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی پولیس نے ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں فیصل آباد، شیخوپورہ اور قصور سے 30 ملزمان کو پکڑا تھا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی اور تشدد کے کیس میں گرفتار مزید 30 ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں