کراچی کے علاقے نیوکراچی سے پولیس نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست میں اس کی والدہ کے دوسرے شوہر کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی والدہ نے ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ کئی بار زیادتی کی جب کہ جنوری 2021 میں لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا۔
پولیس کا کہنا ہے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ نیو کراچی کو موصول ہوا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزم کے خلاف عدالت میں پیش کرنے کے لیے ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں۔