امریکی ریاست فلوریڈا کے ‘واہو سی فوڈ گرل’ نامی ہوٹل میں ایک شخص نے تمام اسٹاف کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر 10 ہزار ڈالر ( 16 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دے دی ۔
ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اس شخص کی طرف سے کھانے کے بل کے ساتھ دی گئی 10 ہزار ڈالر کی ٹِپ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہےکہ 17 اگست کی رات کو ایک شخص نے ہوٹل کےتمام اسٹاف کو ڈائننگ ایریا میں بلایا اور انہیں بہترین سروسز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
شکریہ ادا کرنے کے بعد اس شخص نے تمام ہوٹل اسٹاف جن میں 10 افراد شامل تھے سب کو ایک ایک ہزار ڈالر ( ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دینے کا اعلان کیا۔
ہوٹل کے مالک نے لکھا کہ میں عام طور پر جذباتی آدمی نہیں ہوں لیکن اس شخص کی جانب سے اس رحم دلی پر میں جذباتی ہوگیا ۔