ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ 22 اگست کی رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا، سی سی ٹی وی ویڈیو میں زیادتی کی شکار ماں بیٹی کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ماں بیٹی کو ریسکیو کرنے والے عینی شاہد کا کہنا ہےکہ جب وہ جائے وقوعہ کے قریب پہنچا تو دونوں ماں بیٹی بہت گھبرائی ہوئی ملیں۔
یہ ایک سنسان جگہ ہے، رات کے وقت یہاں مکمل سناٹا چھا جاتا ہے۔ملزم رکشا ڈرائیور عمر اور منصب متاثرہ ماں بیٹی کو رائے ونڈ روڈ سے یہاں لائے اور ایچ بلاک کے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اہم بات یہ ہےکہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں سیف سٹی کے کیمرے تو نصب ہیں لیکن وہ کام نہیں کر رہے جب کہ پول بھی گرنے والا ہے، ایس پی عیسٰی سکھیرا کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ایسے واقعات کی اطلاع بر وقت دینی چاہیے۔
خیال رہے کہ 2 ملزمان نے میلسی سے آنے والی ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان ماں بیٹی کو رکشے پر ڈراپ کرنے کے بہانے ویران جگہ لےگئے تھے، شور مچانے پر ملزم رکشا چھوڑ کر فرارہوگئے تھے، دونوں ملزمان گرفتار کرلیےگئے ہیں اور 7روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل میں ہیں۔