لاہور میں 14 اگست کی رات چنگچی رکشے میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت ممکن ہو سکی لیکن پولیس اور متعلقہ ادارے اب تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہیں۔ واقعے کی نئی ویڈیو میں ملزم کو بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار 131 ملزموں کی شناخت پریڈ کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک اور ملزم نے عبوری ضمانت کروا لی ہے۔