مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے ملزم شاہ نواز اور شریک ملزمہ کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پیر ودھائی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کے ملزم سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا تھا اور تفتیشی افسر کو ملزم سے تفتیش سے روک دیا تھا۔

تاہم اب پولیس نے ملزم شاہ نواز اور شریک ملزمہ کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم اور شریک ملزمہ کو پولی گراف ٹیسٹ کیلئے کل فارنزک لیبارٹری لاہور لے جایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ملزم مفتی شاہ نوازکی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں