پیپلزپارٹی نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھاکہ تباہی سرکار نہیں چاہتی کہ مریض زندگی بچانے کی ادویات بھی خرید سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے وقت ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کیا گیا، یہ واحد کابینہ ہے جو ہر چیز کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادویات اسکینڈل پر حکومت کا احتساب کیوں خاموش رہا؟ اسکینڈل پر حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے 8 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں