دل جوان ہو تو عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کی زندہ مثال 89 سالہ دادی کی اپنے پوتے کے ہمراہ ڈانس کی ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی 89 سالہ دادی اپنے پوتے کے ہمراہ بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’بادشاہ‘ کے گانے پر رقص کر رہی ہیں۔
پوتے نے دادی کے رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کی اور لکھا کہ میری 89 سال کی دادی ’بادشاہ‘ کے گانے پر جھوم رہی ہیں۔
بھارتی لڑکے نے مزید لکھا کہ شروع میں دادی نے میرے جیسا رقص کرنے کی کوشش کی لیکن بعدازاں انہوں نے اپنی مرضی کا ڈانس شروع کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘دادی ہو تو ایسی’ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘واہ دادی جی، پوتے کو فیل کر دیا’۔