ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورنگی کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں انتظامیہ بھی قصور وار ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ فیکٹریوں کا فوری آڈٹ کروایا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا آئندہ فیکٹریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کے اقدامات کریں گے، خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے اور فیکٹریوں کو سیل بھی کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کراچی کے علاقے کورنگی میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالک کی تلاش جاری ہے، اگر مالک قصور وار ہوا تو اس کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے۔