سندھ میں 16 جولائی سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے

سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 16 جولائی سے بند اسکول اور یونیورسٹیاں آج سے کھل گئیں۔

کورونا وائرس سے جہاں نظام زندگی متاثر ہوا وہیں شعبہ تعلیم بھی شدید متاثر ہوا، کبھی اسکول کھلے تو کبھی بند ہوئے۔ سال 2021 میں صرف 22 دن ہی تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔

رواں برس کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 16 جولائی کو اسکول بند ہوئے تھے جس کے بعد آج 30 اگست بروز پیر سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے۔

اسکولوں میں عملے کی 100 فیصد ویکسی نیشن اور 50 فیصد حاضری کے ضابطہ کار کے ساتھ تدریس کا عمل شروع ہوا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق اسکول ہفتے میں 6 روز کھولے جائیں گے، طلبہ کو تین روز 50 فیصد حاضری کے فارمولے کے تحت بلایا جائے گا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروانا ہوں گے۔

وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی 100 فیصد ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ والدین کو بھی ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں