مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک شخص نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے ڈمر والا جنوبی میں 4 سالہ یتیم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی اپنے گھر کے قریب ہی واقع دادا کے گھر کھیلنے گئی تھی جہاں مہران نامی شخص نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تھانہ صدر علی پور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بچی کو ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کردیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں