کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر4 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سےسابق رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق سابق رینجرز اہلکار اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران اہلکارکےپاس اسلحہ دیکھ کرڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق رینجرز اہلکارجاں بحق ہوگیا۔