سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلا کے حق میں قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلا کے حق میں قرار داد منظور کر لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں طالبان سے ملکیوں اور غیر ملکیوں کے محفوظ انخلاکی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراداد میں 15 رکنی کونسل کے 13 اراکین نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین اور روس غیر حا ضر رہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے افغانستان سے اپنا فوجی انخلا ڈیڈ لائن سے قبل ہی مکمل کرلیا ہے اور وہاں موجود آخری امریکی فوجی بھی رات 12 بجے سے پہلے ہی کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گیا ہے۔

امریکا کی طویل ترین جنگ میں تقریباً 50 ہزار افغان شہری، 2500 امریکی فوجی، 66 ہزار افغان فوجی اور پولیس اہلکار، 457 برطانوی فوجی اور 50 ہزار طالبان و دیگر امریکا مخالف جنگجو ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں