کورونا: پاکستان میں مزید 118 اموات، مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد ریکارڈ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے اور 3838 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52 ہزار 112 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3800 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 118 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 60 ہزار 119 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2837 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 758 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 94573 ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں