اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال حکومت نے 1 ہزار 856 ارب روپے کا قرضہ لیا۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق تین مالی سالوں میں حکومت نے 6 ہزار 910 ارب روپے قرض لیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 38 ہزار 697 ارب روپے رہا