لاہور کی سبزی منڈی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر تاجر سے 60 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوگئی ہے جس میں ملزمان کو کارروائی کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود ڈاکوؤں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔