بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی اداکار اور معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ سدھارتھ کو ممبئی کے کوپر اسپتال لایا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

اسپتال انتطامیہ کی جانب سے میڈیا کو بتاگیا کہ سدھارتھ کو صبح 11 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

سدھارتھ کی موت کی خبر بالی وڈ انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے لیے بھی انتہائی حیران کن ہے، شوبز شخصیات کی جانب سے اداکار کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیا ل رہے کہ سدھارتھ شکلا نامور فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا سمیت کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

یہی نہیں سدھارتھ شکلا نے خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں