پاکستان کی بھارتی فوج کی جانب سے علی گیلانی کا جسد خاکی چھینے جانے کی شدید مذمت

پاکستان نے جموں و کشمیر پر قابض بھارتی فورسز کی جانب سے تحریک آزادیِ کشمیر کے سینئر رہنما سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھینے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قابض بھارتی فورسز کی جانب سے سید علی گیلانی کے اہل خانہ سے سینئر حریت رہنما کے جسد خاکی کو چھینے جانے کے سفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی ابتر صورت حال کا ناصرف نوٹس لینا چاہیے بلکہ بھارت کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹھہرانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں