آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ پاک فوج کشمیریوں اور کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔
آرمی چیف نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے خدمات انجام دینے پر سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بزرگ حریت رہنما نے کشمیریوں کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔