برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کی بڑی آنت میں موجود ٹیومر سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا۔
پیر کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لیجنڈ فٹبالر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ 6 دنوں سے اسپتال میں تھے۔
سابق فٹبالر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں نے بڑی آنت میں ایک مشکوک زخم کو دور کرنے کے لیے سرجری کروائی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیومر کی نشاندہی گزشتہ ہفتے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی تھی۔
سابق برازیلین فٹبالر کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں ، اچھے پیغامات کے لیے بہت بہت شکریہ ،میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اب میں ٹھیک ہوں۔