پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آگئے۔
پاکستان ٹیم منیجمنٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ون ڈے اسکواڈ کے ارکان کی اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ ہوئی تھی جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
ون ڈے اسکواڈ کے ارکان 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جمع ہوں گے جہاں ہوٹل میں ان کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ایک روز کے قرنطینہ کے بعد 10 ستمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 11 اور 12 ستمبر کی درمیانی شب اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں متوقع چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات شیڈول ہے۔