معروف پاکستانی اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہیں۔
منال اور احسن کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ احسن نے سفید شلوار قمیض پر واسکٹ پہنی ہوئی ہے
دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مداحوں کی جانب سے جوڑے کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد بھی پیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب کراچی میں ڈھولکی سے ہوا جب کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔