ویتنام میں ایک شخص کو کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور وائرس پھیلانے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
ویتنام کی عدالت نے 28 سالہ لی وان تری نامی شخص کو کووڈ 19 قرنطینہ قوانین کو توڑنے اور دوسروں میں وائرس پھیلانے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لی وان تری کو پیر کے روز صوبے کا ماؤ کی عوامی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران خطرناک بیماریوں کو پھیلانے کا مجرم قرار دیا گیا۔
مقامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ تری نے ہو چی من شہر سے واپس کا ماؤ کا سفر کرتے ہوئے 21 دن کے قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کی اور8 افراد کو متاثر کیا ، جن میں سے ایک شخص ایک ماہ کے علاج کے بعد وائرس کی وجہ سے مر گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ویتنام اسی الزام میں 2 دیگر افراد کو 18 ماہ اور 2 سال کی قید کی سزا سنا چکا ہے ۔