ولیمے میں مضر صحت کھانا، دلہا دلہن سمیت 22 افراد کی حالت خراب

ملتان میں ولیمے کی تقریب میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے دلہا دلہن سمیت درجنوں مہمانوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق ، ملتان میں دلہا دلہن سمیت ولیمے میں شریک 22 افراد کی طبیعت کھانا کھانے کے بعد خراب ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مضر صحت کھانے سے متاثرہ افراد کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حافظ آبادمیں بھی مضرصحت کھانے کے استعمال سے 10افرادبیمار ہوگئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں