لاہور: پولیس کی جانب سے لوگوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے معاملے پر عدالت نے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کا کمپیوٹر اور مینول روزنامچے میں اندراج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف توہین عدالت اور پولیس آرڈر کے تحت کارروائی ہو گی۔