سعودی حکومت نے بیرون ملک سے سعودیہ آنے والے افراد کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق نئے ضوابط کا تعلق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہے جہاں سے براہ راست پروازوں کی اجازت ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق تصدیق شدہ ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کو سعودیہ پہنچنے پر 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا اور سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہےکہ مسافروں کو سعودی عرب آنے کے 24 گھنٹے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوگا،کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آنے پر بھی 5 ویں دن پھر پی سی آر کرانا ہوگا۔
حکام کی جانب سے 18 سال سے کم مسافر بچوں کے لیے الگ ضابطے کا اعلان کیا گیا ہے۔
18سال سےکم عمربچوں کو 5 دن کے لیےہاؤس آئسولیشن کرنا ہوگا،8 سال سےزیادہ عمرکے بچوں کو 5 ویں دن پی سی آر کرانا ہوگا۔
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق نئے ضابطوں کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔