بغیر اجازت عمرہ کرنیوالوں پر بھاری جرمانہ ہوگا

سعودی عرب نے بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی نیشنل سکیورٹی کی ٹیم نے بغیر اجازت عمرہ ادا کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت بغیر اجازت عمرے کی ادائیگی پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بغیر اجازت مکہ شہر میں داخل ہونے والوں پر بھی ایک ہزار ریال جرمانہ لگایا جائے گا۔

سعودی نیشنل سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ نئے جرمانوں کا فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد عمرے کی ادائیگی کے دوان قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے۔

سعودی حکام کا کہناہےکہ ایسے افراد جو عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جانا چاہتے ہیں انہیں پہلے متعلقہ حکام سے شہر میں داخلے کا اجازت نامہ لینا ہوگا جو کووڈ19 سے متعلق ایپلی کیشنز توکلنا اور اتمارنا سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت حج نے 9 ستمبر سے عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرکے اسے 70 ہزار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں