افغانستان نے طورخم کے راستے پاکستانی شہریوں کے داخلے پرپابندی لگادی۔
افغان بارڈرپولیس کے مطابق طورخم کے راستے پاکستانی شہریوں کے افغانستان داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے اور یہ پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔
افغان بارڈرپولیس کا کہنا تھاکہ افغان شہریوں کے داخلے پرپاکستانی حکومت نے تین ماہ سے پابندی لگارکھی ہے، پیدل آمدورفت سے متعلق پاکستانی حکومت کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔
افغان بارڈر پولیس کے مطابق پاکستانی حکومت بھی افغان شہریوں کوپاکستان جانے پر عائد پابندی ہٹائے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت 16 جون سے افغان شہریوں کے پاکستان داخلے پرپابندی عائد ہے۔