میر پورخاص کے علاقے غریب آباد میں مکتب انچارج کی جانب سے 2 بچوں سے مبینہ زیادتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم نشہ آور شربت پلا کر دونوں بچوں سے کئی ماہ سے زیادتی کر رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
قصور میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
دوسری جانب پنجاب کے ضلع قصور میں 9 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم عمران قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔