پاکستان میں کورونا سے مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے،2580 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 78 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2580 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 5فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26865 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 مریضوں تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7240 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 85801 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں