کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد روڈ پر کم عمر ڈرائیور نے ڈبل کیبن گاڑی دوسری دو گاڑیوں سے ٹکرا دی۔
پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیور اور ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔