سیالکوٹ میں پیٹرول پمپ کے باہر شوہر کے انتظار میں کھڑی خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانا صدر کے علاقے میں خاتون کا شوہر پیٹرول ڈلوانے پمپ پر گیا تو 5 نامعلوم ملزمان خاتون کو گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانولہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔