پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے تیور بدلے ہوئے تھےاور انتخابات میں رجحان دوسری طرف نظر آیا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے عامر ڈوگر کے مؤقف کو سنگین جملہ قرار دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی عامر ڈوگر کے الیکشن کمیشن پر تنقید کے بعد اپنا مؤقف پیش کردیا اور کہا کہ سکندر سلطان کا بطور چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام تو خود تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پیش کیا تھا اب تنقید کر رہے ہیں۔