لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر گاڑی میں موجود شہری کی فائرنگ، ایک ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے یوسف پلازہ کے قریب شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر پاس سے گزرنے والی گاڑی میں موجود شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی مقابلے کے دوران زخمی حالت میں پکڑاگیا۔

فیڈرل بی ایریا یوسف پلازہ کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کےمطابق دو ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے ،اس دوران گاڑی میں گزرنے والےشہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا اور ساتھی فرارہوگیا۔

فرار ملزم کا ایف بی ایریا بلاک 16 میں پولیس سےمقابلہ ہوا اوراسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں