صومالیہ:صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

موغادیشو: افریقی ملک صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ فرماجو اور وزیراعظم محمد حسین روبلے کےدرمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، صومالیہ کے صدر کی جانب سے وزیراعظم کےتعیناتی و برطرفی کےاختیارات معطل کردیے گئے۔

اس حوالے سے صدرعبداللہ فرماجو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عبوری آئین کی خلاف ورزی پروزیراعظم محمد حسین روبلے کےاختیارات معطل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب صومالیہ کےوزیراعظم محمد حسین روبلے نے صدر کےاحکامات ماننےسےانکار کردیا اور کہا کہ صدر کے احکامات غیر قانونی ہیں لہٰذا مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں