ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 افراد انتقال کر گئے اور 2928 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57626 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2928 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 68 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27072 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13716 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 25 ہزار 952 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 65725 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں