فیس کیلئے بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے والے اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش

کراچی میں فیس کے لیے بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کرنے والے اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نجی اسکول کے خلاف والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں جس کی رپورٹ تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول میں فیس میں تاخیر پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے اور فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش لی جاتی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کو بھیجی گئی رپورٹ میں اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایک نجی اسکول کی جانب سے فیس کی ادائیگی میں تاخیر پر بچوں کے والدین پر تشدد کی خبر سامنے آئی تھی اور اسکول انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے آنے والی حکومتی ٹیم کو بھی اسکول کے اندر جانے سے روک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں