برازیل کے لیجنڈ فٹبالر ‘پیلے’ ایک بار پھر آئی سی یو میں داخل

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو دوبارہ اسپتال کے آئی سی یو( انتہائی نگہداشت ) وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کو رواں ہفتے اسپتال کے آئی سی یو سے ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم سینے اور سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے انہیں جمعے کے روز ایک بار پھر آئی سی یو میں داخل کرد یا گیا ہے ۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پیلے کا علاج جاری ہے جب کہ ان کو اب سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں ہورہی ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ برازیلین فٹبالر کی بڑی آنت میں موجود ٹیومر سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں