‘دنیا بھر میں جلد کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی’

امریکا کی پولٹزر انعام یافتہ سائنس رائٹر لوری گیرٹ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جلد کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی۔

لوری گیرٹ کے مطابق انہوں نے ویکسینالوجی کے ماہر اسٹینلے پلوٹکن سے بات کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ادویات کی انتظام کاری سے متعلق امریکی ادارے ایف ڈی اے کو فائزر کی یہ درخواست مان لینی چاہیے کہ پہلے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اور بعد میں دیگر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک دی جائے۔

فارن پالیسی میگزین میں اپنے مضمون میں اسٹینلے پلوٹکن نے لکھا ہے کہ انھوں نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں ہمیں 36 ماہ یعنی3 سال لگیں گے اور ابھی ہم انیسویں مہینے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں