ویڈیو:کارتک آریان راستہ بھول گئے، مدد کیلئے آئے پولیس اہلکاروں نے کیا کیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان ‘پنچگنی’ نامی علاقے میں غلط موڑ لینے کی وجہ سے راستہ بھول گئے۔

اداکار کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو اس وقت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارتک پریشان حالت میں ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ اب کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔

ویڈیو میں کارتک الجھن کا شکار ہیں جب کہ ویڈیو بنانے والا شخص ان سے پوچھ رہا ہے کہ ‘آپ نے کہاں جانا ہے’۔ اداکار نے بتایا کہ ‘مجھے پیچھے سے سیدھے ہاتھ پر مڑنا تھا میں آگے آگیا۔‘

اسی دوران پولیس اہلکار بھی آگئے جس پر کارتک نے ان سے کہا کہ آپ پیچھے پیچھے کیوں آگئے۔

پھر دونوں اہلکاروں نے کارتک سے ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی جس پر اداکار مسکراتے ہوئے مان گئے اور پھر پولیس اہلکار ان کے ہمراہ تصاویر لیتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں