پاکستان پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی پی کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھاکہ موجودہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، آٹا، چینی، ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے اور اِس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے آج سے ملک بھر میں مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں