پشاور کے تھانہ داؤد زئی کے علاقے میں ایک مرد اور عورت کو پھانسی دیکر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ورثاء نے دونوں کو پھانسی دی، خاتون کو خاموشی سے دفنا دیا گیا جبکہ مرد کی تدفین کے دوران پولیس کوعلم ہوا تو لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں مرد کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔