کوہلی کا رواں آئی پی ایل سیزن کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

ویرات کوہلی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کے جاری ایڈیشن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل چیلنجرز بنگلور میرا آخری سیزن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک رائل چیلنجرز بنگلور کا کھلاڑی رہوں گاجبکہ میں اس ٹیم کے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2013 سے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کررہے ہیں مگر وہ اب تک ایک بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیت نہیں سکے۔

یاد رہےکہ کچھ روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں