معروف کامیڈین عمرشریف کا علاج کیلئے آج امریکا جانے کا امکان

کراچی:معروف کامیڈین عمرشریف کوعلاج کیلئے امریکا لے جانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سند حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ائیرایمبولنس کیلئے ادائیگی کردی ہے ۔’

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے عمرشریف کوامریکامنتقل کرنےکیلئے2کروڑ 84لاکھ 98 ہزار روپےاداکردیے گئے ہیں۔

ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق ائیرایمبولنس آج کسی بھی وقت کراچی پہنچنےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے تھے۔

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں