گوگل کا 2.1 ارب ڈالرز میں دفتر خریدنے کا اعلان

گوگل نے 2.1 ارب ڈالرز میں اپنا دفتر خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ 2.1 ارب ڈالرز میں امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں اپنے دفتر کی بلڈنگ خرید رہا ہے۔

ڈیٹا کمپنی ریئل کیپیٹل اینالیٹکس کے مطابق مین ہیٹن کے ویسٹ سائیڈ پر نئی عمارت کی خریداری کا یہ معاہدہ کورونا کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے بڑا معاہدہ ہے جو کہ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل بھی ہے۔

گوگل پہلے ہی ہڈسن اسکوائر کے علاقے میں 1.3 ملین مربع فٹ پر پھیلی اس واٹر فرنٹ بلڈنگ کو استعمال کر رہا ہے۔

اب گوگل کے پاس اسے خریدنے کا موقع ہے جسے وہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔

گوگل، فیس بک، ایپل، ایمازون ڈاٹ کام اور دیگر ٹیک کمپنیاں حالیہ برسوں میں امریکا میں سب سے مہنگی جگہوں کو کرائے پر لیتی یا انہیں خریدتی دکھائی دی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں دفاتر کی جگہوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یہ کمپنیاں اپنا اربوں ڈالرز کا کیش سرمایہ خرچ کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں