مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے صوبہ سندھ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سکھر، لارکانہ میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے جبکہ خیرپور، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں بھی 23 سے 25 سمتبر تک بارش ہو سکتی ہے۔
ادھر گوجرانوالہ اورلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے اور فیصل آباد، جہلم، شیخو پورہ، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی۔