کوئٹہ میں کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر پیٹرول بیچنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے پر احتجاج کیا گیا۔
بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کوئٹہ کے تمام پیٹرول پمپ بند کر دیے جس کی وجہ سے شہر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ولی لہڑی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو خود کرے، پیٹرول پمپس کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے پیڑول پمپس کو پیٹرول میں ملاوٹ کی شکایات پر سیل کیا گیا تھا۔