کینیڈا کے الیکشن میں وزیراعظم ٹروڈو کی جماعت ایک بار پھر کامیاب

کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔

جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کی کامیابی کے بعد کینیڈا میں ایک بار پھر اتحادی حکومت بننےکا امکان ہے۔

لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والی 6 کینیڈین پاکستانی شخصیات بھی اس بار پارلیمنٹ کا حصہ بنی ہیں۔ اقرا خالد، سلمیٰ زاہد، سمیر زبیری، شفقت علی، یاسر نقوی اور پال شیانگ کے جیتنے سے پاکستانی کینیڈینز کی پارلیمنٹ میں تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔

کسی بھی دوسری جماعت کا کوئی پاکستانی کینیڈین امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں